چائنہ ہنگامی صورتحال کے تناظر میں

آن لائن کثیرالجہت سفارت کاری کے ذریعے چین انسداد وبا کے لیے اتفاق رائے اور  قوت جمع کر  رہا ہے
 
گذشتہ چند دنوں کے  دوران چین-افریقہ اتحاد و انسداد وبا  کی خصوصی سمٹ،دی بیلٹ اینڈ روڈ کے عالمی تعاون سے متعلق اعلی سطحی ویڈیو کانفرنس،بائیسویں چین-یورپی یونین سربراہی ملاقات پے درپے  منعقد ہوئیں۔چین  کثرت اور تواترکے ساتھ متعلقہ ممالک اور علاقوں کے ساتھ مثبت تبادلوں کے ذریعے وبا کیخلاف عالمی جنگ کے لیے اتفاق رائے اور مشترکہ قوت جمع کر رہا ہے۔
بائیس جون کو چینی صدر نے ویڈیو لنک کے ذریعے یورپی یونین کی نئی قیادت سے ملاقات کی۔وبا کے پس منظر میں ہونے والی چین یورپ قیادت کی اس ملاقات نے تعاون کے لیے ایک خوش آئند اشارہ فراہم کیا۔
سترہ جون کو شی جن پھنگ نے چین-افریقہ اتحاد و انسداد وبا کی خصوصی سمٹ کی صدارت کی جس میں "اتحاد"کو بڑی اہمیت دی گئی۔اس حوالے سے چین-افریقہ انسٹی ٹیوٹ  کی محقق حہ وین پھنگ نے کہا کہ بحران کے تناظر میں  چین افریقہ تعاون نے ایک مثال فراہم کی ہے۔
اس کے علاوہ اٹھارہ جون کو دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق عالمی تعاون کی اعلی سطحی کانفرنس سے تحریری خطاب میں جناب شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ تمام بنی نوع انسان ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔انسداد وبا ہو یا معیشت کی بحالی ،اتحاد اور تعاون کے راستے پر گامزن رہنا چاہیئے اور کثیرالجہتی پر ثابت قدم رہنا چاہیئے۔
ماہرین نے نشاندہی کی کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد صحت عامہ کی سنگین ترین ہنگامی صورتحال کے تناظر میں چین نے اتحاد، تعاون اور کثیرالجہتی کو فروغ دے کر عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ اتفاق رائے  پیدا کیاہے  اور وبا کے خلاف جنگ کیلئے اعتماد اور قوت میں اضافہ کیا ہے۔

Comments

Popular Posts